
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں گزشتہ روز ہونے والی مسلح جھڑپیں ختم ہو گئی ہیں، تاہم علاقے میں فوجی آپریشن تاحال جاری ہے اور صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے بعد پاکستانی فورسز نے علاقے میں سخت ناکہ بندی قائم کر دی ہے اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ آمد و رفت پر بھی پابندیاں عائد ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی جھڑپوں کے دوران فورسز کو شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، تاہم سرکاری سطح پر اس حوالے سے محدود تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کی متعدد شاہراہوں پر پاکستانی فوج نے سخت ناکہ بندی کی ہے جبکہ مقامی آبادی کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
