بی ایل ایف کے زیر حراست ڈی ایس پی انور محمد حسنی بازیاب

خضدار: ذرائع کے مطابق سندھ بھرام کے رہائشی ڈی ایس پی انور محمد حسنی، جنہیں گزشتہ ماہ خضدار کے علاقے کرخ میں بی ایل ایف کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا تھا، بازیاب ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ اپنے تین گن مینوں سمیت بحفاظت رہا کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیابی کے بعد انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی طبی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ڈی ایس پی انور محمد حسنی کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب علاقے میں بی ایل ایف کی جانب سے کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب ان کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ اور متعلقہ حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ: کردگاپ میں شدید نوعیت جھڑپیں، چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق

پیر اپریل 6 , 2026
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں میں چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک اہلکاروں میں نائیک فرزند علی، سپاہی بابر علی، سپاہی بنیامین اور سپاہی ابو بکر شامل ہیں، جن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ