تربت: آپسر سے ایک اور لاش برآمد، ایک ہی دن میں دوسری لاش

بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے آپسر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جو ایک ہی دن میں دوسری لاش ملنے کا واقعہ ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اللہ بخش ولد سوگات، سکنہ جوسک کے نام سے ہوئی ہے، جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

لاش کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔

واضح رہے کہ اسی روز پسنی روڈ کے مقام سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد شہر میں پیش آنے والے پے در پے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: نامعلوم شخص کی لاش برآمد، دشت سے نوجوان جبری لاپتہ

اتوار اپریل 5 , 2026
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سی پیک روڈ پر امارت ہوٹل کے قریب پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ