قلات: مسافر کوچ حادثے کا شکار، پانچ افراد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

بلوچستان کے ضلع قلات میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ رات گئے قلات کے مقام پر پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان بھر میں مربوط حملے، 86 سے زائد قابض اہلکار ہلاک، درجنوں تنصیبات تباہ – بی ایل اے

ہفتہ اپریل 4 , 2026
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے طول وعرض میں قابض پاکستانی فوج کے خلاف بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 29 مارچ کو مربوط حملوں کا آغاز کیا جو یکم اپریل تک جاری رہے۔ سرمچاروں نے پنجگور، شاپک، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ