دی ہیگ: وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ یورپ کا عالمی عدالتِ انصاف کے باہر احتجاج

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ (یورپ چیپٹر) کی جانب سے آج 2 اپریل 2026 کو عالمی عدالتِ انصاف کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت کوآرڈینیٹر سارنگ سندھی اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر سعید سندھی نے کی۔ مظاہرین نے سندھ میں سیاسی کارکنوں اور عام شہریوں کی مبینہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر ہفتے افراد لاپتہ ہو رہے ہیں، جن میں بڑی تعداد سیاسی کارکنوں کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2020 کے بعد جبری گمشدگیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب تک 10 ہزار سے زائد افراد مبینہ طور پر لاپتہ کیے جا چکے ہیں، جن میں 3 ہزار 500 سے زائد سیاسی کارکن شامل ہیں۔

احتجاج کے بعد مظاہرین نے عالمی عدالتِ انصاف کی انتظامیہ کو ایک یادداشت پیش کی، جس میں سندھ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تفصیلات شامل تھیں اور جبری طور پر لاپتہ کیے گئے قوم پرست کارکنوں، جن میں سہیل رضا بھٹی، اعجاز گاھو اور ایوب کندھرو سمیت دیگر شامل ہیں، کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

بعد ازاں وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے وفد نے، جس کی قیادت سارنگ سندھی اور سعید سندھی کر رہے تھے، دی ہیگ میں قائم انٹرنیشنل کمیشن آن مسنگ پرسنز کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور وہاں بھی ایک یادداشت جمع کروائی۔

ادارے کے حکام نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ سندھ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ممکنہ تعاون فراہم کرنے کی کوشش کی جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ