شدید بارش کے باوجود بھی وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6122ویں روز جاری

کوئٹہ میں شدید بارش کے باوجود بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ جاری رہا۔

احتجاجی کیمپ کی قیادت تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کررہے تھے، احتجاج کے شرکاء نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ دہرایا۔

اس دوران نیاز محمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمی سختیاں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، اور وہ اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی، جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون اقدامات کے مکمل خاتمے اور آئین کی بالادستی تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دی ہیگ: وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ یورپ کا عالمی عدالتِ انصاف کے باہر احتجاج

جمعرات اپریل 2 , 2026
نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ (یورپ چیپٹر) کی جانب سے آج 2 اپریل 2026 کو عالمی عدالتِ انصاف کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کوآرڈینیٹر سارنگ سندھی اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر سعید سندھی نے کی۔ مظاہرین نے سندھ میں سیاسی کارکنوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ