تربت یونیورسٹی کا طالب علم پسنی سے اغوا، اہل خانہ کا اظہارِ تشویش

تربت یونیورسٹی کے بلوچی ڈیپارٹمنٹ کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم نورخان ولد نظر محمد کے مبینہ اغوا کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق 21 سالہ نورخان کا تعلق سردشت کلانچ سے ہے اور وہ تربت یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں۔ خاندان کا کہنا ہے کہ 28 مارچ 2026 کو دن تقریباً دو بج کر بیس منٹ پر پسنی وین اسٹاپ سے انہیں مبینہ طور پر سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نورخان کا کسی سیاسی جماعت یا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ایک طالب علم ہیں۔

اہل خانہ نے مکران کی انتظامیہ سے نورخان کی بازیابی اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شدید بارش کے باوجود بھی وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6122ویں روز جاری

جمعرات اپریل 2 , 2026
کوئٹہ میں شدید بارش کے باوجود بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ کی قیادت تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کررہے تھے، احتجاج کے شرکاء […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ