خضدار: وڈھ وہیر کراس کے قریب پک اپ الٹنے سے خاتون ہلاک، چار افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں وڈھ وہیر کراس کے قریب ایک پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پک اپ گاڑی وڈھ سے فیروز آباد جا رہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا، جہاں انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت یونیورسٹی کا طالب علم پسنی سے اغوا، اہل خانہ کا اظہارِ تشویش

جمعرات اپریل 2 , 2026
تربت یونیورسٹی کے بلوچی ڈیپارٹمنٹ کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم نورخان ولد نظر محمد کے مبینہ اغوا کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق 21 سالہ نورخان کا تعلق سردشت کلانچ سے ہے اور وہ تربت یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں۔ خاندان کا کہنا ہے کہ 28 […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ