جھل مگسی و کوئٹہ: فورسز کے قافلے پر حملہ اور گیس پائپ لائن دھماکہ، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

بلوچستان کے اضلاع جھل مگسی اور کوئٹہ میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔

جھل مگسی کے علاقے کوٹڑو میں علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم سرکاری سطح پر ان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی زد میں آنے والی کم از کم تین گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ مزید گاڑیاں بھی جائے وقوعہ پر موجود دیکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ قریبی فورسز پوسٹ کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک اہلکاروں کا اسلحہ اور گاڑیاں مسلح افراد نے اپنے قبضے میں لے لئے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ کے مغربی بائی پاس (کلی خلی) کے مقام پر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں پاکستانی فوج، ملٹری انٹیلی جنس آفس، پولیس، ریلوے ٹریکس اور پلوں سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام نے بعض حملوں میں چار اہلکاروں کے زخمی ہونے اور ریلوے ٹریکس کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

تاحال ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ