ممتاز بلوچ کی جبری گمشدگی پر فوری نوٹس لیا جائے، باحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔ وی بی ایم پی

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) نے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے طالب علم ممتاز بلوچ کی جبری گمشدگی تشویشناک ہے اور حکومت فوری طور پر ان کی باحفاظت بازیابی یقینی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز بلوچ، شعبہ بلوچی کے پانچویں سمسٹر کے طالب علم ہیں، جنہیں عید کی تیسری رات تربت کے علاقے کولوائی بازار، آپسر سے پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

لواحقین کے مطابق نہ تو گرفتاری کی وجوہات بتائی جا رہی ہیں اور نہ ہی ان کی خیریت سے متعلق کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے خاندان شدید ذہنی کرب کا شکار ہے۔

وی بی ایم پی نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس کیس کو متعلقہ حکام تک اٹھائے گی اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی، جبکہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ممتاز بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور و تربت: فائرنگ سے زخمی نوجوان ہلاک، پسنی روڈ سے لاش برآمد

جمعہ مارچ 27 , 2026
بلوچستان کے ضلع پنجگور اور تربت میں دو الگ الگ واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پنجگور کے علاقے وشبود میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ