
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے سے حب چوکی جانے والی ایک پک اپ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جو مشکے میں نادرا آفس کے انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی اور اسے شدید نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
