
بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیونی میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے دو حاصر سرویس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام جیونی کے علاقے پانوان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایم آئی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے ہتھیار بھی اپنے ساتھ لے گئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
