
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت فرمان ولد قیصر بگٹی اور شاہ بخش ولد ارسلہ بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔
دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق تاحال کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔ تاہم علاقائی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ واقعے میں ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ ملوث ہو سکتا ہے۔
