مستونگ: حملے کے بعد 18 لیویز اہلکار سروس سے برطرف

مستونگ: ڈپٹی کمشنر مستونگ نے تحصیل کردگاپ میں لیویز اسٹیشن پر حملے کے بعد 18 لیویز اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ یہ اقدام 21 جون کو ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا، جس میں لیویز اسٹیشن، نادرا دفتر اور دیگر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، حملے کے دوران نہ صرف لیویز اسٹیشن کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوا بلکہ سرکاری اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی حملہ آور ساتھ لے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت مذکورہ اہلکاروں کو سروس سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اہلکار حملے کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل طور پر ناکام رہے، جس کے باعث نہ صرف مالی نقصان ہوا بلکہ ریاستی رٹ کو بھی شدید دھچکہ پہنچا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ کے علاقہ دشت میں لیویز تھانہ کو قبضے میں لیکر تمام اسلحہ ضبط کیا اور مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کی۔ بی ایل ایف

پیر جون 23 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 22 جون بروز اتوار شام 7 بجے کوئٹہ سے متصل علاقہ دشت میں واقع سپیزنڈ لیویز تھانہ پر قبضہ کرکے وہاں موجود تمام لیویز اہلکاروں کو حراست میں لیا اور ان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ