کولواہ اور جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملہ، تربت میں پولیس چوکی پر قبضہ اور وڈھ میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہ مئی 2025 کو کولواہ کے علاقہ بدرنگ میں صبح 9 بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل بکتر بند گاڑی کو آئی ای ڈی بم دھماکے میں نشانہ بنایا اور قافلے میں موجود باقی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں پر پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نےحملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک  بکتر بند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہو گئے۔ قافلے میں موجود باقی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو بھی جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے جنگ کے دوران دشمن فورسز پر حملے کا ویڈیو ریکارڈ کی ہے، جسے جلد ہی بی ایل ایف کے میڈیا سیل آشوب پر شائع کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چودہ مئی 2025 کو شام 7 بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے جھاؤ، سیڑھ میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں سرمچاروں نے چوکی پر آر پی جی کے متعدد گولے داغے اور اسے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی نقصان پہنچا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پندرہ مئی کو صبح 5 بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تربت میں جوسک کے مقام پر پولیس چوکی کو گھیرے میں لے لیا اور چوکی میں موجود تمام سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ضبط کرلیا۔ پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ تھانے سمیت دیگر سرکاری دستاویزات کو آگ لگا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ مئی 2025 کو سہ پہر 3 بجے کے قریب وڈھ کے علاقہ وہیر میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے بلوچستان سے معدنیات لے جانے والی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا جب کہ ڈرائیوروں کو سمجھانے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

بی ایل ایف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کولواہ، جھاؤ، تربت اور وڈھ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور میڈیا کے ذریعے تمام گاڑی مالکان کو سختی سے متنبہ کرتی ہے کہ اگر  آج کے بعد کوئی گاڑی مالک بلوچستان میں معدنیات لے جانے میں ملوث پایا گیا تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس عزم کو دہراتے ہیں کہ بی ایل ایف کے سرمچار بلوچستان کی آزادی تک قدم قدم پر ملک الموت بن کر قابض فوج اور دوسرے سکیورٹی اداروں پر ٹوٹ پڑتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت سے تمپ کی جانب 35 گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ روانہ، بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کا خدشہ

جمعرات مئی 15 , 2025
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے 35 گاڑیوں پر مشتمل پاکستانی فوج کا ایک بڑا قافلہ تمپ کی جانب روانہ ہو گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں بڑے فوجی جارحیت کے خدشات ہیں۔ ذرائع کے مطابق قافلے کی روانگی ایک منظم فوجی کارروائی کی تیاری کا اشارہ دے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ