چاغی: مسلح حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت ہوگئی

بلوچستان کے ضلع چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جن کی شناخت پاکستان ایئر فورس کے افسران کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد طاہر ولد طارق محمود ساکن کہوٹہ (راولپنڈی) اور محمد شفیق ولد امیر خان ساکن ضلع تلہ گنگ کے طور پر کی گئی ہے۔ جو پاکستان ایئر فورس کے اہلکار ہیں۔ دونوں اہلکار چاغی بازار میں خریداری کے بعد موٹر سائیکل پر واپس کیمپ جا رہے تھے کہ کلی داودی کے مقام پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ماضی میں ایسے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: پاکستانی فورسز پر حملے، متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں

جمعہ مئی 9 , 2025
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کو شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بنایا،  جن میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ پہلا حملہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ہیڈکوارٹرز پر ہوا جہاں حملے کے وقت یکے بعد دیگرے کئی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ