ریاستی جاسوس شاہد ولد ظریف کو جرم ثابت ہونے کے بعد ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیس اپریل 2025 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آواران کے علاقے پیراندر، زومدان سے قابض ریاست اور ریاست کی زیر نگرانی قائم ڈیتھ اسکواڈ کے لیے جاسوسی کا کام کرنے والے شاہد ولد ظریف کو گرفتار کرکے تنظیمی عدالت میں پیش کیا۔تنظیم کی تفتیشی ٹیم نے نہایت باریک بینی اور احتیاط کے ساتھ تفتیش مکمل کی، جس کے بعد اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہد سے ہونے والی تفتیش سے واضح ہوا کہ 11 اکتوبر 2024 کو تنظیمی ساتھیوں کیپٹن طالب بلوچ عرف مودی اور سرمچار عادل بلوچ کی شہادت میں وہ براہ راست ملوث تھا۔

ترجمان نے کہا کہ واضح رہے کہ شہید سرمچار عادل بلوچ ریاستی جاسوس مجرم شاہد کا ماموں تھا۔ شاہد ریاستی گماشتوں کے بہکاوے میں آکر اپنے ماموں عادل کی مخبری کرکے اس کو شہید کروانے میں بھی مجرم پایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لہٰذا تنظیم نے مجرم شاہد ولد ظریف کے سنگین جرائم اور اس کے خلاف ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو سزائے موت دینے  کا فیصلہ کیا۔ سرمچاروں نے تنظیمی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج مورخہ 4 مئی کو شاہد کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف واضح کرتی ہے کہ مراعات اور لالچ کے عوض بلوچ سرمچاروں کے خلاف سرگرم ہونا اور ان کی مخبری کرکے دشمن کو اطلاع دینا مادر وطن بلوچستان کی دلالی اور بلوچ قوم و قومی تحریک آزادی کے ساتھ ایک سنگین غداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد، آواران،کولواہ اور جھاؤ میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ اور ریاستی گماشتہ اورنگزیب بزنجو کے زیرنگرانی نیٹ ورک میں بطور جاسوس کام کرتا تھا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ریاستی مخبر شاہد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بذریعہ میڈیا اعلان کرتی ہے کہ ریاستی جاسوسوں سے فراہم کردہ معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی نیٹ ورک کے خلاف بھرپور کاروائی کرئے گی۔ اہلیان آواران کو آگاہ کرتے ہیں کہ وہ اورنگزیب بزنجو سمیت تمام ریاستی جاسووں سے فاصلہ رکھیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کامیاب جنگ، ایک فکری اور عملی جدوجہد

اتوار مئی 4 , 2025
تحریر: زاکر بلوچزرمبش مضمون زندگی میں ہر انسان کو کبھی نہ کبھی ایسی صورتحال کا سامنا ضرور ہوتا ہے جہاں اسے مشکلات، رکاوٹیں، اور آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مشکلات سے نبرد آزما ہونا اور کامیابی حاصل کرنا دراصل ایک جنگ ہے — اور جو اس جنگ کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ