ہوشاپ میں ناکہ بندی اور لیویز پوسٹ پر قبضے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے تربت کے علاقے ہوشاپ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور لیویز پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ شب تربت اور ہوشاپ کے درمیان مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے اسنیپ چیکنگ کی۔ سرمچاروں نے کئی گھنٹوں تک شاہراہ کا کنٹرول سنبھالے رکھا۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثنا، سرمچاروں کے ایک اور دستے نے ہوشاپ میں گونڈ سرین لیویز پوسٹ پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں موجود اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ سرمچاروں نے تھانے میں موجود تمام اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ لیویز اہلکاروں کو بعدازاں رہا کر دیا گیا۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پوپ فرانسس کا انتقال مظلوم لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

پیر اپریل 21 , 2025
بلوچ آزادی پسند رہنما چئیرمین رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوپ فرانسس کے انتقال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوپ کی وفات کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔ ان کی رحلت نہ صرف ان کے مذہبی پیروکاروں بلکہ دنیا بھر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ