
ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فورسز نے تین نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان جائین پروم کے رہائشی ہیں جن کی شناخت ظریف ولد رشید، اصغر ولد محمد علی، اور عطیق ولد محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انہیں آج فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر سات افراد جبری لاپتہ جبکہ تین مسخ شدہ لاشیں بھی مختلف علاقوں سے برآمد ہوئی ہیں۔