میری بیوی اور بیٹی کو بااثر شخصیت کی قید سے رہائی دلائی جائے،عمران علی

شال کے رہائشی عمران علی نے نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان، آئی جی پو لیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیوی اور بیٹی کو بدر لائن کی با اثر شخصیت سے رہائی دلائی جائے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شال پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔

عمران علی نے کہا کہ میری بیوی گھر سے ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھی اور چند دنوں کے بعد بدر لائن کی با اثر شخصیت نے مجھے فون کر کے کہا کہ مجھ سے ملنے آﺅ میں آپ دنوں کے درمیان ناراضگی کو ختم کروا دوں گا جب میں ان سے ملنے گیاتو انہوں نے مجھے کمرے میں بند کر کے شدید تشدکا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میں بےہوش ہو گیا اور مجھ سے اسلحے کے زور پر میری بیوی کو طلاق دلوائی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ با اثر شخصیت مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میری بیوی اور بیٹی کو بھی اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہے ۔

انہوں نے بلوچستان کے کٹ پتلی نگراں وزیر اعلیٰ، آئی جی پولیس بلو چستان سے مطالبہ کیا کہ میری بیوی اور بیٹی کو بدر لائن کی با اثر شخصیت سے رہائی دلائی جائے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

وی بی ایم پی احتجاجی کیمپ کو 5314 دن ہوگئے

بدھ جنوری 24 , 2024
شال پریس کلب کے سامنے جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو آج 5314 دن مکمل ہو گئے۔احتجاجی کیمپ میں وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ بیٹھے رہے ، جبکہ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کیمپ آکر اظہارِ یکجہتی کی۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ