تمپ، مستونگ، زامران اور نصیر آباد حملوں میں قابض فوج کے 5 اہلکار ہلاک کردیئے – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے تمپ، مستونگ، زامران اور نصیر آباد میں چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ای ڈی حملوں اور مسلح کاروائیوں میں قابض فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور نو اہلکار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے تمپ، نذر آباد میں قابض پاکستانی فوج کے 23 گاڑیوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار نو اہلکاروں میں سے چار موقع پر ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کے سامنے دو اہلکاروں کو اس وقت مسلح حملے میں نشانہ بنایا جب وہ پیدل سفر کررہے تھے۔ سرمچاروں کے حملے میں ایک اہلکار موقع ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں کا اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں آرچنان کُلکی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر خود کار و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن فوج نے اس دوران سرویلنس ڈرون کا استعمال کیا جس کو سرمچاروں نے مار گرایا۔ حملے میں دشمن فوج کے کمیونیکشن ٹاور اور کیمروں کو نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں گذشتہ شب بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نصیر آباد میں منجھو شوری پولیس تھانے کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

منگچر: مسلح افراد نے ضیاء لانگو کے نجی محافظ کو گرفتار کر کے اسلحہ ضبط کر لیا

ہفتہ مارچ 22 , 2025
قلات: آج بروز جمعہ دوپہر دو بجے قلات کے علاقے منگچر، ملنگزئی میں مسلح افراد نے ضیاء لانگو کے ایک نجی محافظ کو گرفتار کر کے اسلحہ ضبط کر لیا۔ بعدزاں اسے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ تاہم، تاحال کسی تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ