بلوچستان مختلف اضلاع میں فائرنگ وحادثات واقعات میں خاتون بچے سمیت 5 افراد ھلاک متعدد زخمی

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حب مشرقی بائی پاس پر کار گاڑی کو حادثہ ارشد حسین  نامی شخص ھلاک دو بھائی زخمی ہوگئے ۔

علاوہ ازیں حب شہر میں تیز رفتار ٹرالر نے خاتون کو کچل ڈالا جو موقع پر ھلاک ہوگئی ۔ متوفیہ قلات کی رہائشی تھی پولیس نے ٹرالر تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔

متوفیہ کی شناخت مراد بی بی زوجہ الہی بخش سکنہ قلات کے نام وپتہ سے شناخت ہوئی ہے۔ 

خاران بازار  میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رسول بخش پیر والد عبداللہ ساکن ضلع دادو سندھ کے نام سے ہوا ہے ۔

پشین کے علاقے ڈب کراس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ڈھاڈر (آن لائن)ڈھاڈر کے علاقے سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے پولیس کے ملازم خادم حسین کی نعش برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ایس پی آ فس کچھی کا ملازم خادم حسین گھر سے نکلنے کے بعد پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا ۔ گزشتہ روز ان کی نعش نغاری اللہ یارشاہ روڈ کے نزدیک سے ملی ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور مقتول کے ورثا نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر پہنچادی ۔

مچھ کے علاقے میں سبی اجتماع میں جانے والی تیز رفتار گاڑی گو کرت کے مقام پر الٹنے کی نتیجے میں 9افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سبی اجتماع میں جانے والی تیز رفتار گاڑی گو کرت کے مقام شازو سپل کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوراب جبری لاپتہ جہانزیب  بازیاب  شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال

ہفتہ فروری 22 , 2025
سوراب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سوراب  جہانزیب لوٹانی بازیاب سوراب کے مقام پر مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ۔  تفصیلات کے مطابق سوراب کے مقام پر شال کراچی ،گوادر مرکزی شاہرائیں 9 جنوری کو  زہری سے لاپتہ ہونے ولے جہانزیب لوٹانی کی اہلخانہ ،بلوچ یکجہتی کمیٹی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ