
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میڈیا سیل، آشوب نے بی ایل ایف کے مختلف حملوں کی ویڈیو فوٹیج سیریز جاری کی ہے۔
بی ایل ایف کی اس ویڈیو سیریز میں 12 مختلف حملے شامل ہیں، جو حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور فوجی تنصیبات پر کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں سرمچاروں کو پاکستانی افواج، تعمیراتی کمپنیوں اور فوجی رسد کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان حملوں میں جدید اور بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز کی چوکیوں اور قافلوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ پاکستانی فورسز کی گاڑیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو دھماکوں سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بلوچستان بھر میں بی ایل ایف کے شدید حملے جاری ہیں۔ گزشتہ دنوں بی ایل ایف کے ایک شدید حملے میں فورسز کے 17 اہلکار مارے گئے تھے۔ بی ایل ایف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس حملے کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی جائے گی۔