پسنی جبری لاپتہ مقبول  کی بازیابی کے لیے اہل خانہ کا احتجاج، فورسز نے  خواتین پر تشدد کرکے دھرنا منتشر کرنے کی کوشش کی

گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان  ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے جبری لاپتہ نوجوان مقبول انور کی عدم بازیابی پر ان کے اہل خانہ سراپا احتجاج بن گئے۔ متاثرہ خاندانوں نے پسنی زیروپوائنٹ پر دھرنا دے کر کراچی جانے والی شاہراہ کو بند کر دیا، جس کی وجہ سے مکران سے کراچی جانے والی ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی۔

اس دوران فورسز نے مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی ، خواتین کے مطابق ان پر تشدد کیا گیا لیکن وہ جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک ان کے بچے بازیاب نہیں ہوتے، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پسنی،پنجگور پاکستانی فورسز نے چاربھائیوں سمیت 6 نوجوانوں کو لاپتہ کردیا

اتوار فروری 16 , 2025
گوادر ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز نے چار بھائیوں،وحید مجید، حفیظ مجید،وسیم مجید،اور ندیم مجید سمیت عاصم نامی نوجوان کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں ۔سیاسی سماجی حلقوں نے واقع کی سخت الفاث […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ