ضلعی انتظامیہ چاغی نے سرکاری ملازمین کو سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرنے پر پابندی لگادی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ چاغی نے ایک میٹینگ کے بعد سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور پروگرامز میں شرکت نہیں کریں گا۔

دالبندین میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک میٹینگ منعقد ہوئی جس میں صادق سنجرانی کے بھائی اعجاز خان اور ڈرگ مافیا کے اہم رکن عرض محمد بڑیچ شریک تھے۔

یہ فیصلے ایک ایسے وقت میں کئے جارہے ہیں جب دالبندین میں بلوچ یکجہتی کمیٹی پچیس جنوری کو بلوچ نسل کشی کی یادگار کے طور پر منارہا ہے اور ایک قومی جلسے کا انعقاد کررہا ہے۔

چند دن قبل بریگیڈر غلام دستگیر کی سربراہی میں ضلعی چئیرمین چاغی اور صلعی انتظامیہ چاغی نے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں تیرہ افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر ان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مغربی افریقہ تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک

جمعرات جنوری 16 , 2025
افریقہ (  مانیٹرنگ ڈیسک ) مغربی افریقہ کے راستے اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ، جس میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے ۔ مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے۔ مدیر نیوز ایڈیٹر زرمبش […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ