کیچ ،سبی ،تین افراد جبری لاپتہ ، ایک بازیاب

کیچ ،سبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا جبکہ ایک نوجوان شدید تشدد کے بعد بازیاب ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے ارشاد احمد نامی نوجوان کو افتخار میڈیکل تربت سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیا ہے۔

دوسرے لاپتہ نوجوان کی شناخت 17 سالہ  نواز نادل کے نام سے ہوا ہے، اور بی آر سی کالج میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے جنہیں پاکستانی فورسز نے گمشاد ہوٹل سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

علاوہ ازیں شاہ زیب ولد اللہ داد جس کو رواں ماہ سات تاریخ کو پاکستانی فورسز نے گھر سے جبری لاپتہ کیا تھا آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔ تاہم شدید تشدد سے اسکی حالت غیر بتائی جاتی ہے،

دریں اثناء پاکستانی فورسز نےسبی بولان مسافر خانہ سے تقریبا رات نو بجے 19 نومبر 2024 کو
گل حسن صابر ولد کھٹا خان نامی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیاتھا۔

لواحقین نے نوجوان کی جبری گمشدگی کی تصدیق آج کی ہے اور کہاہے کہ ناگزیر وجوہات کی بناپر ہم نے خبر جاری کرنے میں دیر کردی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حب جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری

ہفتہ جنوری 11 , 2025
حب چوکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حب جبری لاپتہ جنید حمید اور یاسر حمید کے جبری گمشدگیوں کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز جاری، جبری لاپتہ چاکر بگٹی، شبیر بلوچ اور راشد حسین و دیگر کے لواحقین بھی کیمپ میں موجود ہیں ،  جبکہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ