دزاپ (مانیٹرنگ ڈیسک) شیعہ و سنی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں قم سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جسے عدالتی کارروائی کے لیے دزاپ منتقل کیا جائے گا۔

دزاپ کے دادستان عمومی و انقلاب کے مطابق، شیعہ اور سنیوں کے درمیان اتحاد کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو قم میں گرفتار کیا گیا۔ اسے زاہدان منتقلی کے بعد عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صوبائی پراسیکیوٹر مہدی شمس آبادی نے بتایا کہ سپاہ کی انٹلیجنس معلومات کی بنیاد پر بلوچستان و سیستان میں اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ قم کے دادسرای عمومی و انقلاب کو بھیجا گیا۔
پراسیکیوٹر دزاپ نے مزید کہا کہ تفتیش کار کے حکم پر ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اطلاعات سپاہ کے حوالے کیا گیا ہے۔ عدالتی کارروائی کے لیے اسے جلد دزاپ جیل منتقل کیا جائے گا۔مقامی میڈیا نے اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔