بشارالاسد کے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے کا شبہ، طیارہ ریڈار سے غائب

دمشق(مانیٹر نگ ڈیسک ،ویب ڈیسک )شام کے صدر بشار الاسد آج دمشق سے بزریعہ پرواز فرار ہورہے تھے  کہ  طیارہ  حادثے کا شکار ہوا  ہلاک ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان کے طیارے نے ریڈار سے غائب ہونے سے قبل ایک غیر معمولی راستہ اختیار کیا تھا۔

فلائٹ راڈار ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق شامی فضائیہ کا ایک طیارہ دمشق ہوائی اڈے سے اس وقت روانہ ہوا جب باغیوں نے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔

طیارے نے ابتدائی طور پر شام کے ساحلی علاقے کی جانب رخ کیا جو بشار الاسد کے علوی فرقے کا گڑھ ہے لیکن پھر اچانک موڑ لیا اور کئی منٹ تک مخالف سمت میں پرواز کرتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا۔

الجزیرہ کے مطابق الیوشین 76 طیارہ جس کی فلائٹ نمبر سیریئن ایئر 9218 تھی، دمشق سے اڑان بھرنے والی آخری پرواز تھی، پہلے اس نے مشرق کی طرف اڑان بھری، پھر شمال کی طرف مڑ گیا اور چند منٹ بعد حمص کے گرد چکر لگاتے ہی اس کا سگنل غائب ہو گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اتوار دسمبر 8 , 2024
روس کا دعویٰ: بشار الاسد نے اقتدار منتقلی کا حکم دے کے ملک چھوڑ دیا دمشق ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شامی اپوزیشن فورسز نے دارالحکومت دمشق میں شام 4 بجے (13:00 GMT) سے صبح 5 بجے (02:00 GMT) تک کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اپوزیشن جنگجوؤں کے دارالحکومت […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ