ضلع کیچ نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کیمپ اور تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو جلادیا

ضلع کیچ کے علاقے زامران، لد میں نامعلوم افراد نے عسکری تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو کاروائی میں تباہ کردیا۔


بتایا جارہاہے کہ لد میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کے قریب کھڑی عسکری تعمیراتی کمپنی کے ٹریکٹر کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ میں رات گئے ساڑھے بارہ بجے نامعلوم افراد نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تاہم حملوں کے حوالے سے حکام کا موقف سامنے نہیں آیا ہے، نہی حملوں کی ذمہ داریاں تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ راجی مُچی کا کاروان دس بجے گریشہ سے روانہ

اتوار اگست 11 , 2024
خضدار بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق بلوچ راجی مچی کا کاروان کچھ دیر بعد سوروب پہنچے گا۔ دوپہر دو بجے سوراب میں بلوچ راجی مُچی شہدا کی یاد میں راجی سوغندی دیوان منعقد ہوگا۔ مدیر نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ