کوہلو میں بے گناہ لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ،بلوچ یکجہتی کمیٹی

کوہلو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ کوہلو میں گزشتہ 6 ماہ سے جبر کا ماحول ہے۔ لانگ مارچ میں شریک ہونے کے پاداش میں روزانہ درجنوں لوگوں کوبلوایا جاتا ہے انکے ہاتھ میں پوسٹر تھما دیے جاتے ہے جن پہ لکھا ہوتا ہے کہ “ہم نے لانگ مارچ کا حصہ بن کر غلط کیا آج کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں بنے گے” اور پھر تصاویر بنائی جاتی ہے۔ اس کے بعد ان لوگوں کو زدکوب کرکے یہ کہہ کر رہا کیا جاتا ہے کہ اگر وہ کسی بھی سیاسی یا سماجی سرگرمی کا حصہ بنے تو یہ تصاویر شائع کئے جائینگے۔

انھوں نے کہاہے کہ  یہ سلسلہ پچھلے چھ ماہ سے جاری ہے جس نے عام لوگوں کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے۔ اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہو گزشتہ کئی دنوں سے کوہلو کے صحافی، اساتذہ اور دیگر باشعور افراد کو بارہا فون کرکے پیش ہونے کو کہا جارہا ہے ۔ پیش ہونے پر ان افراد کو ہراساں کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا اکاونٹس ڈلیٹ کروائے جاتے اور آئندہ استعمال کرنے پہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔

ترجمان نے کہاہے کہ  اسی طرح رواں ہفتے تین افراد کولاپتہ کیا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر اگلے روز چھوڑ دیا گیا مگر انکے موبائل فون ضبط کئے گئے۔ فورسز کے ان حرکات کو دیکھ کر یہ نتیجہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ وہ بلوچ عوامی جدوجہد کے وجود سے خوف کا شکار ہیں۔ جہا ںسیکیورٹی کی پاداش میں بلوچ نسل کشی کو جواز فراہم کر رہے ہیں وہی اپنے جابرانہ رویوں سے واضح کر رہے ہیں کہ یہ تمام حربے محض بلوچ کو زیر رکھنے اور اپنے زمین سے بے دخل کرنے کے لیے ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی یہ واضح کرتی ہے کہ ہماری عوامی جدوجہد اس طرح کے حربوں اور ہتھکنڈوں سے ختم نہیں ہوگی اور نہ ہی بلوچ عوام اپنے حقوق کے جدوجہد سے پیچھے ہٹے گی۔ البتہ اس طرح کے رویے اور اقدامات عوامی جدوجہد کو مزید توانائی فراہم کرے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

مشکے: قابض دشمن کے کیمپ پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

جمعرات جون 27 , 2024
آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ رات نو بجے سرمچاروں نے مشکے میں دشمن فوج کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ