کیچ ،شال ،حب مختلف واقعات حادثات میں 3 افراد ھلاک ،7 زخمی

بلوچستان ضلع کیچ تحصیل مند چھریوں کے وار سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا، مبینہ قاتل گرفتار۔

پولیس ذرائع کے مطابق مند سورو میں ایک شخص نے چھریوں کی وار سے عزیز احمد ولد محراب کو قتل کر دیا گیا ۔

مند پولیس نے بروقت کارروائی کرکے مبینہ ملزم صابر کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

ادھر شال دشت کلی ڈور سے ایک شخص کی نعش برآمد، مقتول کو سر پر پتھر مار کر ہلاک کیا گیا ہے ، شناخت لیاقت علی ولد امام بخش عمر 25 سال قوم بنگلزئی سکنہ دشت سے ہواہے ۔

میت چیھپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

علاوہ ازیں لسبیلہ وند رکے قریب علاقہ میندیاری میں نوجوان نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سونمیانی وندر کے علاقے موضع میندیاری میں 30سالہ یعقوب نامی شخص نے گھر کے قریب جنگل میں درخت پر رسی باندھ کرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

وندر پولیس نے نوجوان کی نعش کو سول ہسپتال وندر میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا، خود کشی کی وجوہات سامنے نہ آسکے ہیں۔

دریں اثناء حب، سونمیانی وندر گڈانی سے حب جانے والی کوسٹر گڈانی لنک روڈ پر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 7 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں اور پولیس موبائل میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خضدار میں جاری دھرنا انتظامیہ کی یقین دہانی پر ختم،مغوی استاد  بازیاب 

پیر جون 10 , 2024
خضدار سے لاپتہ انیس بلوچ اور نذیر بلوچ کے لواحقین سے انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب، مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا۔ شال ، کراچی شاہراہ پر ٹریفک بحال۔ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے سابقہ چیئرمین بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کرنیوالے انیس بلوچ کو 4 جون کو ان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ