تربت کے علاقے سنگانی سر میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سنگانی سر میں نامعلوم افراد نے فورسز کی چوکی پر دستی بم پھینکا جو چوکی کے اندر گرکر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ،جس سے فورسز کے اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید اطلاع ہے کہ حملے کے بعد فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک دوکاندار کو زخمی کیا ہے تاہم نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
حملے کی زمہ داری ابتک کسی مسلح تنظیم نے ابتک قبول نہیں کی ہے ۔