نال فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ خاران گندم سے لوڈ ٹرک چوری،مستونگ چوریوں میں اضافہ

خضدار  سب تحصیل نال گروک کے علاقے لامبی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدلخالق میروانی نامی شخص  قتل ہوگیا  ۔

قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکا تاہم نال کے متعلقہ انتظامیہ مقدمہ درج کرکے تفتیش کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں خاران و نوشکی کے ایریا سے گندم سے لوڈ مزدا ٹرک کے ساتھ چوری ہوگئی گزشتہ رات خاران سے نوشکی کی طرف جاتے ہوئے (سلطان چڑھائی) البت کے ایریا سے گندم سے لوڈ ATC مزدا نمبر TKK 036 کو چوروں نے ڈرائیوروں کو ہاتھ پاوں باندھ کر لوڈ گاڑی لے گئے ہیں خاران اور نوشکی انتظامیہ چقری شدہ ٹرک کی برآمدگی کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارہی ہیں۔

ادھر مستونگ شہر سمیت ضلع بھر میں مرکزی شاہراہوں پر چوری و بدامنی میں اچانک اضافہ ہونے لگا ۔ دو دنوں میں مستونگ میں چوری و ڈکیتی کے تین واقعات غلام پڑینز، کونگھڑھ اور گزشتہ رات خواصام میں ایک گھر میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں 2 موٹرسائیکلیں نقدی موبائل لوٹنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق وارداتوں میں ایک بار پھر سیکورٹی فورسز ایف سی کی یونیفارم مبینہ طور پر استمال ہوا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں میں سخت بیچینی پائی جارہی ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ بلوچ ترقی نہیں بلکہ گوادر میں پنجابی اور چینی آبادکاری کا گیٹ وے ہے۔ بی ایس او آزاد

بدھ جون 5 , 2024
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ قبضہ گیریت کے تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ قابض طاقتوں نے ترقی کے نام پر مقبوضہ علاقوں میں ہمیشہ اپنی آبادکاری اور وسائل کے لوٹ مار کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ