کیچ مسلح سرکاری جتھوں کے ہاتھوں نوجوان لاپتہ ،کوہلو ایک سرکاری آلہ کا ر قتل ،کشمیر صحافی جبری لاپتہ

کیچ کے علاقہ میری بگ تربت سے رات گئے سرکاری مسلح جتھےکے کارندوں نے اقبال ولد اللہ داد نامی شخص کے گھر میں گھس کر اسلح کے زور پر انھیں اغوا کرلیا ۔

بتایا جارہاہے کہ گھر سے ایک موٹر سائیکل اور تین عدد موبائل فون بھی لے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں کاہان مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ،تفصیلات کےمطابق کاہان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مالو گنگرانی نامی شخص کو قتل کردیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح جتھے یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

دریں اثناء پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کو لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

ان کی اہلیہ کا کہنا ہےکہ اغوا کار گھر میں گھس آئے اور سی سی ٹی وی کا رابطہ منقطع کر دیا اور احمد فرہاد کو زبردستی گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گئے۔

ذرائع کے مطابق فرہاد کی گمشدگی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے مظاہروں کے بارے میں ان کی حالیہ رپورٹنگ سے منسلک ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ: مواصلاتی ٹاور کو مسلح افراد نے نذر آتش کردیا

بدھ مئی 15 , 2024
کیچ مواصلاتی کمپنی کے ٹاور کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ شوران میں گذشتہ رات مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے ٹاور کے مشینری کو نذرآتش کردیا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ