نوابشاہ اور لاڑکانہ میں ٹریفک حادثات، 9 افراد ھلاک  10سے زائد زخمی

نواب شاہ/لاڑکانہ :  نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، قومی شاہراہ بائی پاس پر باراتیوں کی گاڑی ٹرالر سے ٹکراگئی۔حادثے میں 6 باراتی ھلاک  جبکہ 10سے زائد افراد زخمی ہوگئے ،3 شدید زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں پی ایم یو ہسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق باراتی دلہن کی رخصتی لے کر گاﺅں واپس آرہی تھیں کہ گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے ٹکراگئی، ھلاک ہونے والوں میں 2 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔جن کی شناخت صدور سولنگی، غفورسولنگی، افسانہ سولنگی، عابد سولنگی ،محمد علی کے ناموں سے ہواہے،

دوسری جانب لاڑکانہ میں موئنجودڑو کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ھلاک  ہوگئے۔ھلاک ہونے والوں میں احمد علی، 4 سالہ ساجن اور 5 سالہ بسمہ شامل ہیں جبکہ مرنے والوں کا تعلق گاﺅں راوت کھیڑو سے بتایا جاتا ہے۔متعلقہ تھانہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔واقعے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیو فرار ہوگیا اور پولیس نے ٹیکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پشین میں آسمانی بجلی گر نے سے باپ بیٹا ھلاک، متعدد مویشی ہلاک،شال میں شدید بارش سڑکیں بند

پیر مارچ 11 , 2024
پشین میں آسمانی بجلی گر نے سے باپ بیٹا ھلاک جبکہ کئی مال مویشی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پشین کے علا قے شادیزئی سیدان میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا ھلاک ہو گئے جنکا تعلق افغانستان سے ہے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ