مستونگ سے صحافی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ، وی بی ایم پی کا اظہارِ تشویش، فوری بازیابی مطالبہ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے مطابق تنظیم کو شکایت موصول ہوئی ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مقامی صحافی نیاز بلوچ کو سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق نہ تو نیاز بلوچ کی گرفتاری کی وجوہات بتائی جا رہی ہیں اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے باعث خاندان شدید ذہنی اذیت اور تشویش کا شکار ہے۔

وی بی ایم پی نے مقامی صحافی نیاز بلوچ کی مبینہ غیر قانونی حراست اور ان کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کو ماورائے آئین و قانون حراست میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔

وی بی ایم پی نے مطالبہ کیا ہے کہ نیاز بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کرکے اہلخانہ کے حوالے کیا جائے۔ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظرِ عام پر لا کر 24 گھنٹوں کے اندر متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے اور انہیں صفائی کا مکمل قانونی حق فراہم کیا جائے۔ مزید برآں، ان کی گرفتاری کی وجوہات اہلخانہ کو بتائی جائیں اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک یقینی بنایا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ میں مجید بریگیڈ کے فدائی حملے میں قابض فوج کے 18 اہلکار ہلاک، فدائی اسامہ شاہوانی نے حملہ سرانجام دیا۔ بی ایل اے

جمعہ نومبر 13 , 2026
بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو مستونگ کے علاقے کانک میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر ہونے والی فدائی حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کو تنظیم کے فدائی یونٹ مجید بریگیڈکے فدائی اسامہ شاہوانی نے سرانجام دیا ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ