سلمان بلوچ کی جبری گمشدگی کے چار سال مکمل، اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا مہم کا اعلان

سلمان بلوچ کی بہن سعدیہ بلوچ نے اپنے بھائی کی جبری گمشدگی کے چار سال مکمل ہونے پر 14 نومبر 2026 کو سوشل میڈیا مہم کا اعلان کیا ہے،

انہوں نے کہا ہے کہ چار سال گزر گئے، مگر سلمان بلوچ کے اہلِ خانہ کی امید، انتظار اور انصاف کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ ایک ماں آج بھی اپنے بیٹے کی راہ تک رہی ہے، ایک خاندان آج بھی اپنے پیارے کی واپسی کا منتظر ہے۔ چار سال کی خاموشی، چار سال کا درد، مگر سوال آج بھی وہی ہے: سلمان بلوچ کہاں ہے؟

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔

سعدیہ بلوچ نے تمام سیاسی و سماجی کارکنان، طلبہ، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور باشعور افراد سے اپیل ہے کہ 14 نومبر کو ان کے بھائی کے لئے چلائی جانے والی مہم میں بھرپور حصہ لیں، اپنی آواز بلند کریں اور سلمان بلوچ کے اہلِ خانہ کی آواز بنیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جبری گمشدگیاں، غیر قانونی حراست اور اجتماعی سزا کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

جمعرات نومبر 12 , 2026
کوئٹہ: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں ضلع گوادر کے علاقے جیونی، پانوان سے 21 سالہ خاتون شائستہ نور کلمتی کو گھر سے مبینہ طور پر زبردستی اٹھا کر لاپتہ کرنے، ان کے بھائی علی اصغر کلمتی کی طویل جبری گمشدگی، گھر کی مسماری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ