پاکستان کے وزیر داخلہ کا دعوئ اپنی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے، گوادر میں آپریشن الماس پوری شدت سے جاری ہے: میجر گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے جاری کردہ تازہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا دعویٰ اپنی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے، گوادر میں آپریشن الماس پوری شدت سے جاری ہے، پیش قدمی کرنے والے اہلکار پسپا جبکہ کیمپ پر مکمل قبضہ برقرار، دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ قابض پاکستان کے وزیر داخلہ کا میڈیا پر گوادر میں سدو آپریشنل بٹالین کے آپریشن الماس کو ناکام بنانے کا دعویٰ اپنی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ گوادر میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سدو آپریشنل بٹالین کا آپریشن الماس آٹھ گھنٹوں سے زائد کا طویل وقت گزر جانے کے باوجود پوری شدت اور عزم کے ساتھ تاحال جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے دفاعی اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے پیش قدمی کرنے والے تمام دستوں کو پسپائی اختیار کرنے اور پیچھے دھکیلنے پر مجبور کر دیا ہے اور ہمارے جند ندر فوج کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے دوچار کررہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف ڈبلیو او کے مرکزی کیمپ پر جند ندر سرمچاروں کا مکمل اور غیر متزلزل غلبہ و قبضہ برقرار ہے۔ قابض فوج کو کسی بھی قسم کی پیش قدمی یا جوابی کارروائی کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔اس دوران محاذِ جنگ پر سرگرم سرمچاروں نے دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابض فوج کے متعدد کواڈ کاپٹرز کو بھی کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی مار گرایا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ