کوئٹہ: بی ایم سی گرلز ہاسٹل پر چھاپہ، طالبہ خدیجہ بلوچ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کے گرلز ہاسٹل پر چھاپے کے دوران ایک طالبہ کو حراست میں لے کر لاپتہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق خدیجہ بلوچ، جو بی ایس نرسنگ کی ساتویں سمسٹر کی طالبہ ہیں اور ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک کی رہائشی ہیں، کو پاکستانی فورسز نے ہاسٹل سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کارروائی میں فرنٹیئر کور (FC)، ملٹری انٹیلی جنس (MI) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے اہلکار شامل تھے۔

واقعے کے بعد گرلز ہاسٹل میں مقیم طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے خدیجہ بلوچ کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے اقدامات سے طالبات میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

بلوچستان میں حالیہ عرصے کے دوران جبری گمشدگیوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جن میں خواتین کے کیسز بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ