شہدائے جیونی کی برسی پر جیونی میں بی ایس او کی جانب سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

گوادر ( پریس ریلیز ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہدائے جیونی کی برسی پر جیونی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہدائے جیونی کی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔

تقریب کا آغاز بلوچ راجی سوت سے کی گئی ۔تقریب سے چیئرمین بی ایس او بالاچ قادر،جونئیر وائس چیئرمین عامر نزیر،سابق چیئرمین بی ایس او ایڈوکیٹ سعیدفیض،بی این پی گوادر کے صدر ماجد سہرابی اور کریم شمبے نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج کی نظامت کے فرائض بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے رکن کرم بلوچ اور جیونی زون کے صدر ولید بلوچ نے سرانجام دیے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں شہید یاسمین ،شہیدازگل اور شہید غلام نبی کی قربانیوں بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 21 فروری کا دن بلوچستان کیلئے وہ سیاہ دن ہے جس میں ریاست نے اپنی طاقت اور درندگی سے پانی کے مطالبے پر جیونی کے لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کیا۔دنیا میں ایسے واقعات کی نظیر کہیں نہیں ملتی جہاں بنیادی ضروریات زندگی کے مطالبے کا جواب بدترین بربریت سے دی جائے۔آج سینتیس سال گزر گئے مگر جیونی سمیت بلوچستان کے لوگ اب بھی پانی جیسے بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔سانحہ جیونی دراصل بلوچستان اور اسلام آباد کے درمیاں حاکم و محکوم کے رشتے کو عیاں کرتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ ریاست بلوچستان کی قومی حق حاکمیت کوتسلیم کرنے کی بجائے طاقت اور بندوق کے زور پر جمہوری آوازوں کو کچلنے کی پالیسی پرکارفرماہے اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں کتب اسٹالوں کوممنوعہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ حالیہ دنوں بلوچ استادوں اور طلباء کی ٹارگٹ کلنگ میں تشویشناک حد تک اضافی بھی ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے کونے کونے میں لوگوں کی تزلیل روز کا معمول بن چکا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچ نوجوان تمام تر مشکلات کے باوجود علمی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔بلوچ قومی بقاء کیلئے یہ امر ضروری ہے کہ بلوچ نوجوان شعور سے لیس ہوکر اپنے حقوق کی جد وجہد کو تقویت دیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے دفتر پر یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے

ہفتہ فروری 22 , 2025
خاران (مانیٹرنگڈیسک) خاران میں واقع آئی ائس آئی کے دفتر کو یکے بعد دیگرے تین بم حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل خاران شہر میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، دھماکوں کا نشانہ شہر کے مرکز میں واقع سیکریٹریٹ روڈ (ریڈ زون) […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ