لاہور سے فورسز ہاتھوں بلوچ طالب علموں کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہیں ۔ بی وائی سی ، بی ایس سی

لاہور ، نوشکی ( نامہ نگار ،پ ر ) بلوچ یکجہتی کمیٹی نوشکی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوشکی سے تعلق رکھنے والے طالب علم شمریز بلوچ ولد ماسٹر فرید بلوچ سپیریئر یونیورسٹی میں قانون (Law)کے چوتھے سیمسٹر کے طالب علم ، جبکہ دیدگ بلوچ ولد یونس بلوچ یونیورسٹی آف لاہور میں بی ایس اکنامکس کے تیسرے سیمسٹر کے طالب علم ہیں،کو گزشتہ شب تقریباً ایک بجے ان کی رہائش گاہوں سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے ۔

بیان میں کہا ہےکہ ریاستی ادارے بلوچ طلباء کے لیے تعلیمی دروازے مزید بند کررہے ہیں۔ طلباء کو جسمانی تشدد کے ساتھ ساتھ ذہنی اور نفسیاتی اذیت کا بھی سامنا ہے۔ نسلی تعصب کی بنیاد پر آئے دن بلوچ طلباء کی رہائش گاہوں پر بلاوجہ چھاپے مارے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

بیان کے آخر میں کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اس غیر قانونی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور پُرامن جدوجہد کا حق رکھتی ہے۔

اس طرح بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل پنجاب کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ طلباء اب ملک کے کسی کونے میں بھی محفوظ نہیں ہیں حالیہ چند مدتوں میں ہم دیکھتے آرہے ہیں کہ طلباء کی جبری گمشدگی کے واقعات میں بہت بڑی تیزی لائی جا رہی ہے، طلباء کی پروفائلنگ اور انہیں ہراسان کرنا ایک معمول بن چکا ہے حتیٰ کہ انہیں ہراسان اور انکی پروفائلنگ کرنے میں یونیورسٹیوں کے انتظامیہ سے لے کر لیکچرار اور کلرکس تک شامل ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ آئے روز پنجاب میں مقیم بلوچ طلباء کے لئے چیلنجز اور خطرات بڑھائے جا رہے ہیں اور اس خطے میں جبری گمشدگی کے غیر انسانی و غیر قانونی فعل کو طول دیا جا رہا ہے۔ صرف اسی سال کے دورانیے میں تقریباً آٹھ دس ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں پنجاب کے مختلف شہروں سے بلوچ طلباء کو اٹھا کر لاپتہ کیا گیا ہے۔ ان واقعات کے خلاف ہم بحیثیت بلوچ طلباء پلیٹ فارم روزِ اول سے بلوچ دشمن عناصر کے خلاف صف بستہ کھڑے تھے اور ساتھیوں کی تحفظ و سلامتی کو کسی صورت کمپرومائز نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے مسئلے کے مختصراً جائزے کے بعد کل نصف شب لاہور میں رونما ہونے والے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ سادہ دریس میں ریاستی خفیہ اداروں کے کارندے اور پنجاب پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر چھاپہ مار کر دو طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے ساتھ اغواء کرکے لے گئے جن میں ایک اسٹوڈنٹ کو تھوڑی دیر بعد رہا کیا گیا جبکہ شمریز بلوچ فرزندِ ماسٹر فرید نوشکی کے رہائشی ہیں اور وہ اس وقت سپیرئیر یونیورسٹی لاہور کے شعبہِ قانون کے طالب علم ہیں کو اپنے ساتھ لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسی دورانیہ میں یونیورسٹی آف لاہور میں پڑھنے والے بلوچ طلباء کے ہاسٹلوں پر چھاپہ مارا گیا طلباء کو ہراسان کرنے کے ساتھ وہاں سے بھی دو طلباء کو بزور طاقت و تشدد اپنے ساتھ لے گئے جن میں ایک طالبعلم کو چند وقت بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ دوسرا دیدگ بلوچ فرزندِ یونس بلوچ نوشکی کے رہائشی اور اس وقت یونیورسٹی آف لاہور کے شعبہ معاشیات کے طالب علم کو اپنے ساتھ لے گئے۔ اس اثناء میں ہمارے ساتھیوں نے پولیس سے رابطہ اور اپنے ساتھیوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے لیکن ابتک ہمیں کوئی تسلی بخش جواب نہیں مل سکا ہے۔

ترجمان نے بیان کے آخر میں کہاہے کہ بلوچ طلباء کی جبری گمشدگی ان کے صلاحتیوں کو نیست کرنے کی کاوش ہے اور ریاست اسی بد نیتی کے ساتھ اس غیر انسانی امر کو طول دے رہا ہے تاکہ بلوچ طلباء کو علم و تدریس اور تربیت کے عمل سے دور رکھ کر انکو تاریکیوں میں رکھا جائے لیکن اب بلوچ طلباء ریاستی جبر اور تشدد کے سامنے قطعاً خاموش نہیں رہ سکتے اور اپنے بقاء اور سلامتی کے لئے ہر فورم پر کھڑے رہیں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چین کے گوادر میں اسٹرٹیجک مقاصد ، معاشی مفادات سے بڑھ کر ہیں، ڈاکٹر نسیم بلوچ کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تقریب میں خطاب

جمعرات اکتوبر 10 , 2024
چین نہ صرف اقتصادی غلبہ چاہتا ہے بلکہ ایک اہم سمندری راستے پر بھی کنٹرول چاہتا ہے۔ جنیوا ( پریس ریلیز ) بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 57ویں اجلاس کے دوران ایک ضمنی تقریب سے خطاب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ