ناگ سب تحصیل ناگ میں بارڈر اتحاد کمیٹی رخشان کی کال پر سی پیک روڈ مین شاہر ہ کو احتجاج بند کر دیاگیا۔

احتجاجی مظاہریں نے کہاہےکہ ماشکیل گزر بارڈر ہفتے والے دن چھٹی کی نوٹیفیکشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں ۔
تیل کیمٹی ناگ کے ممبران کپٹن قدیر ساسولی،معشوق ساسولی نے کہا ہے کہ پہلے سے دو دن اتوار اور جمعہ کو چھٹی ہے آگر ہفتے والے دن چھٹی کو ختم نہیں کیا گیا تو نوٹیفکیشن کو مسترد کر تے ہیں کہ یہ آہستہ آہستہ روزگار کے مواقع کو بند کرنے کی سازش ہے لوگوں کا گزر بسر اور روزگار کا ذریعہ بارڈر سے وابستہ ہے جس پر ہاے روز نئے پابندیاں اور نئے قانون بنانے جارہاہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ جان بوجھ کر لوگوں کے لیے معاشی مسائل پیدا کر کے انہیں روزگار سے دور کیا جارہا ہے ۔
انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں فیکٹری اور دیگر ذریعہ معاش نہیں لوگوں کا انصار تیل کے کاروبار سے منسلک ہے لیکن دن بہ دن تیل کے کاروبار کو مشکل سے مشکل بنا رہے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ ہم حکومت بلوچستان ڈپٹی کمشنر واشک، ایم پی اے واشک ، ایم این اے رخشاں ڈویژن اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر فوری نظر ثانی کریں اور ہفتے چھٹی نوٹیفیکشن واپس لیا جائے بصورتِ دیگر ہم اپنا احتجا ج مزید سخت سے سخت کردیں گے ۔