گوادر اور کوئٹہ میں دشمن فوج کے دو کارندوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گوادر اور کوئٹہ میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران، قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے آلہ کاروں و مخبروں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔ جن کے نتیجے میں ایک آلہ کار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے اتوار کی شب گوادر شہر میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک مخبر و آلہ کار کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ مذکورہ دشمن آلہ کار بیکری دکاندار کی شکل میں دشمن فوج کیلئے مخبری کررہا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک اور کاروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں قابض فوج کے ایک مخبر و آلہ کار خالد حسین ولد غلام سرور سکنہ اوستہ محمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مذکورہ کارندے پر بی ایل اے کی انٹیلجنس ونگ نظر رکھے ہوئے تھی، جو کوئٹہ سمیت قلات میں قابض فوج کیلئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا جبکہ گذشتہ کیچی بیگ میں بھیس بدل کر دشمن فوج کیلئے معلومات اکھٹا کرنے کا ٹاسک سرانجام دے رہا تھا۔

جیئند بلوچ نے آخر میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میرے 4 بچے اور 3 خواتین ، بااثر وڈیرے نے قید میں رکھا ہے، شہری کی ویڈیو وائرل

پیر ستمبر 16 , 2024
اوستہ محمد مگسی قبیلے کے انتہائی غریب برادری کے نوجوانوں دلدار عرف پیپسی مولا بخش اور منٹھار نے الزام لگایا کہ ان کی تین خواتین اور چار بچے پنجک کے ایک بااثر قبائلی وڈیرے نے قیدمیں کر رکھے ہوئے ہیں ، ہمیں انصاف دلاکر ہمارے خواتین بچے نجی قید سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ