پنجگور: اگست 2022 میں گچک سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والے کمال بلوچ کے اہل خانہ نے ان کی بازیابی کے لیے انسانی حقوق کے اداروں سمیت بلوچ قوم سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق کمال بلوچ ولد محمد نصیب گچک جوری کا ریائشی ہے، جسے پاکستانی فوج نے 15 اگست 2022 کو ان کے گھر سے دیگر کئی افراد کے ساتھ اغوا کیا تھا۔ باقی سب کو مختلف اوقات میں رہا کیا گیا لیکن وہ ابھی تک لاپتہ ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ وہ ایک چرواہا ہے ،جس کا کسی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ بے قصور ہے اس کے جبری گمشدگی کی وجہ سے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا ہے اگر اس پر کوئی جرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ بے قصور ہے تو اسے جلد رہا کیا جائے۔
انھوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور بلوچ عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کمال بلوچ کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔