ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر اپنے کلینک سے چچازاد بھائی کے ساتھ سی ٹی ڈی ہاتھوں جبری لاپتہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ع علاقے بیروٹ مندوانی سے آج صبح ڈاکٹر شاھد اور اسکے چچازاد بھائی سیف اللہ کو انکے کیلنک سے پاکستانی فوج کی دست راست بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق انھیں بغیر وارنٹ تشدد کا نشانہ بناکر مجرموں کی طرح اٹھاکر نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا ہے ۔
ڈیرہ غازی خان کے سیاسی سماجی ،سول سوسائٹی سمیت شہریوں نے سی ٹی ڈی کے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔ اور کہاہے کہ انھیں جلد از جلد عدالت سامنے پیش کرکے لواحقین کو معلومات فراہم کیے جائیں کہ ایک سفید پوش اور عوامی مسیحا کو کس جرم میں درندگی سے اٹھاکر لاپتہ کیاگیا ہے ۔