44 کارروائیوں میں پاکستانی فوج کے 38 اہلکار ہلاک، 5 سرمچار شہید ہوئے۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے 17 نومبر 2026کو میڈیا کوجاری بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کی 44 کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے 38 اہلکار ہلاک اور 5 سرمچار وطن کی دفاع میں شہید ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 3 سے 17 نومبر کے دوران خاران، پنجگور، تربت، قلات، بلیدہ، مستونگ، لسبیلہ، خضدار، کیچ، چاغی، واشک، نوکنڈی، کوئٹہ، نوشکی، سوراب اور بسیمہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 44 مربوط کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج، اس کے آلہ کاروں اور استحصالی منصوبوں کو نشانہ بناتے ہوئے کم از کم 38 اہلکاروں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ ان کارروائیوں میں آئی ای ڈی دھماکے، براہِ راست مسلح حملے، فضائی یونٹ ‘قہر’ کے ڈرون حملے، مرکزی شاہراہوں کی ناکہ بندی اور فوجی گاڑیوں و مشینری کی تباہی شامل ہے۔ ان معرکوں کے دوران نوشکی میں شہری گوریلا یونٹ سے منسلک دو سرمچار الطاف جمالدینی عرف قمبر اور زبیر مینگل عرف زگرین شہید ہوگئے، جبکہ بلیدہ اور دشت کے محاذوں پر تین سرمچار سنگت عاصم راز عرف رژن، معراج عرف ماما دودا اور رحیم جان عرف زبیر شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔

ترجمان نے کارروائیوں کی تفصیلات تاریخ کے ترتیب سے درج کردیئے۔

3 نومبر: خاران کے علاقے زومی کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کے قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ بنا کر نقصانات سے دوچار کیا، جبکہ اسی روز خاران ہی کے علاقے روتینکو میں قابض فوج کو ایک اور حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

4 نومبر: خاران، بی بی آزادگز کے مقام پر سرمچاروں نے دشمن فوج کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسی روز تربت کے علاقے نودز میں سرمچاروں نے قابض فوج کے قافلے کو ایک اور مسلح حملے میں نشانہ بنا کر نقصانات سے دوچار کیا۔

5 نومبر: قلات، منگچر میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ اور چوکیوں کو بیک وقت حملوں میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن کے خلاف راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا؛ دیر تک جاری رہنے والے ان حملوں میں قابض فوج کے کم از کم تین اہلکار ہلاک اور پانچ سے زائد زخمی ہوگئے۔ بی ایل اے کی فضائی یونٹ ‘قہر’ بھی اس آپریشن کا حصہ تھی۔ اسی روز بلیدہ، میناز میں سرمچاروں نے قابض فوج کو حملے میں نشانہ بنا کر نقصانات سے دوچار کیا۔

اسی روز میناز، بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج کے ساتھ ہونے والی مسلح جھڑپوں میں بی ایل اے کے جانثار سرمچار عاصم راز عرف رژن شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔

7 نومبر: مستونگ، کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر سیندک استحصالی پروجیکٹ کے قافلے اور انہیں سکیورٹی فراہم کرنے والی قابض فوج کی گاڑیوں کو گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں استحصالی پروجیکٹ کے کنٹینرز سمیت دشمن کی دو بکتر بند گاڑیاں شدید متاثر ہوئیں۔

اسی روز لسبیلہ، ٹی آر او کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کے کم از کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مزید برآں، تربت کے علاقے کنچتی کراس کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا، جس سے دشمن کی گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار پانچ اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

8 نومبر: خضدار، پیشی کپر کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کے قافلے کو گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا، جس میں دشمن کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسی روز کوئٹہ تفتان تجارتی روٹ پر چاغی، نوکچاہ کے مقام پر سرمچاروں نے اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا اور دو تجارتی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

کیچ کے علاقے دشت میں پنودی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں دشمن کے متعدد اہلکار ہلاک وزخمی ہوگئے، جبکہ بی ایل اے کے دو سرمچار معراج عرف ماما دودا اور رحیم جان عرف زبیر شہید ہوگئے۔

9 نومبر: قلات، مرجان میں قابض فوج کی گاڑی کو سرمچاروں نے ایک آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا، جس میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور مزید چار زخمی ہوگئے۔

اسی روز واشک، گیت بست کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کر رہی تھی؛ اس حملے میں دشمن کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

10 نومبر: نوکنڈی کے قریب سرمچاروں نے ایک استحصالی کمپنی کے اسفالٹ پلانٹ کی سائٹ کو کنٹرول میں لے کر مشینری اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔ اسی وقت سرمچاروں کے ایک اور دستے نے لیویز فورس کی ایک چوکی کو اپنے قبضے میں لے کر اہلکاروں کو حراست میں لیا اور وہاں موجود اسلحہ و جنگی سامان ضبط کر لیا۔ اسی مقام پر قابض فوج کے ایک قافلے کو سرمچاروں نے گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا، جس میں دشمن کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ سے زائد زخمی ہوگئے۔

11 نومبر: قلات، منگچر میں رنگی کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کے قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ بنا کر نقصانات سے دوچار کیا۔ اسی روز لسبیلہ اور اوتھل کے درمیان آہورہ کے مقام پر سرمچاروں نے استحصالی روڈ تعمیراتی کمپنی کی تمام بھاری مشینری کو نذرِ آتش کر کے تباہ کردیا، جبکہ بلیدہ، الندور میں سرمچاروں نے دشمن فوج کا ایک کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

12 نومبر: کیچ، شہرک میں سی پیک روٹ پر سرمچاروں نے قابض فوج کے پیدل اہلکاروں کو آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید دو زخمی ہوگئے۔ اسی روز قلات، گراڑی کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا جب وہ جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کی کوشش کررہی تھی، جس میں دشمن کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید برآں، بلیدہ، زومدان کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کے پیدل اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا؛ حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اسی روز کوئٹہ شہر میں نیو سریاب پولیس اسٹیشن کے مرکزی دروازے پر تعینات اہلکاروں کو سرمچاروں نے آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا، جس میں دشمن کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی روز خضدار، نال میں استخلی کے مقام پر سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے کارندے رفیق کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔ مذکورہ کارندے پر بی ایل اے کا انٹیلی جنس ونگ نظر رکھے ہوئے تھا، اور آلہ کار رفیق قابض فوج کے لیئے مخبری اور سہولت کاری میں براہِ راست ملوث پایا گیا تھا۔

13 نومبر: نوشکی شہر میں سند اور شہید بالاچ خان اسٹیڈیم کے قریب قابض فوج کے کیمپ اور چوکیوں کو بیک وقت حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ سرمچاروں نے دشمن کی پوزیشنز پر راکٹ اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور کم از کم پانچ زخمی ہوگئے۔ اسی روز کیچ، تجابان میں سی پیک روٹ پر سرمچاروں نے ایک پُل کو دھماکے سے تباہ کر دیا، جبکہ دالبندین، پشوک کے مقام پر سرمچاروں نے کوئٹہ تفتان تجارتی شاہراہ کا کنٹرول سنبھال کر دو تجارتی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید برآں، سوراب، ہاجیکہ میں سرمچاروں نے جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کرنے والی قابض فوج کو گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا؛ دیر تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں قابض فوج کے پانچ سے زائد اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسی شب مستونگ، گرو کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کی پوسٹ کو راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر نقصانات سے دوچار کیا۔

اسی روز قلات، مورگند کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کے پیدل اہلکاروں کو گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا، جس میں دشمن کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ مزید برآں، قلات، دشت گوران میں ڈاٹ کے مقام پر سرمچاروں نے جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کرنے والی قابض فوج کو حملے میں نشانہ بنا کر پسپا ہونے پر مجبور کر دیا، جبکہ سرمچاروں نے خضدار کے علاقے نوغے میں مرکزی شاہراہ کا کنٹرول سنبھال کر گھنٹوں تک اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا۔

14 نومبر: کیچ، گورکوپ کے علاقے سری کلگ میں سرمچاروں نے قابض فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت گھات لگا کر نشانہ بنایا جب وہ قافلوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیئے پہنچے تھے، اس حملے میں دشمن کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

اسی روز فضائی یونٹ ‘قہر’ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں قابض فوج کے میجر عمر منہاس سمیت حوالدار عدنان کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا (اس حوالے سے تفصیلی بیان پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے)۔

اسی روز لسبیلہ، ٹی آر او کے مقام پر سرمچاروں نے مرکزی شاہراہ کا کنٹرول سنبھال کر دو گھنٹوں سے زائد وقت تک اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا۔

15 نومبر: تربت شہر میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے اہم کارندے و ڈیتھ اسکواڈ سرغنہ دوشنبے ولد سعید لانٹو کو مسلح حملے میں ہلاک کر دیا۔ مذکورہ کارندہ گزشتہ طویل عرصے سے قابض فوج کے لیئے آلہ کار بھرتی کرنے، مسلح جتھے کی سربراہی میں نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ، گھروں پر چھاپوں اور بلوچ عوام کی تذلیل میں براہِ راست ملوث تھا۔

اسی روز کیچ، ہیرونک میں سرمچاروں نے قابض فوج کے نصب کردہ جاسوس کیمروں اور ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا، جبکہ دالبندین، بارتاگزی کے مقام پر سرمچاروں نے مرکزی شاہراہ پر پانچ تجارتی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

16 نومبر: بسیمہ، پتک کے مقام پر سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ اہلکاروں کو گھات لگا کر حملے میں نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی چار گاڑیاں براہِ راست حملے کی زد میں آئیں، بیس منٹ سے زائد جاری رہنے والے اس حملے میں قابض فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

سوموار کی شب، پنجگور اسٹار چوک کے مقام پر سرمچاروں نے ‘ڈیتھ اسکواڈ’ ارکان کو اس وقت مسلح حملے میں نشانہ بنایا جب وہ ناکہ بندی میں مصروف تھے، حملے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید تین زخمی ہوگئے۔ اس دوران آلہ کاروں کی ایک گاڑی پیش قدمی کے دوران حملے میں نشانہ بنی جس میں آلہ کاروں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ سرمچارسرمچاروں کے دوسرے دستے نے ایک گاڑی میں سوار دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ جبکہ خدابادان کے مقام پر ڈیتھ اسکواڈ اپنی گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے جس کو سرمچاروں نے نذر آتش کردیا۔ قابض فوج نے اس دوران کواڈ کاپٹرز کا استعمال کی تاہم سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے بعد قابض فوج کے ‘ڈیتھ اسکواڈ’ ارکان نے تسپ میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گاڑی میں سوار خواتین و بچوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا جس میں ایک خاتون شہید ہوگئی۔

17 نومبر: نوشکی شہر میں سند کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کی پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فوج نے عام آبادیوں پر بلا تفریق متعدد مارٹر گولے فائر کیئے۔ دریں اثناء خاران شہر میں کراچی اسٹاپ کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کی دو گاڑیوں کو راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا، جس میں دشمن کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔

قبل ازیں 10 نومبر کو نوشکی شہر میں بلوچ لبریشن آرمی کی ایک شہری یونٹ نے قابض پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور ’ڈیتھ اسکواڈ‘ کے اہم کارندوں کے خلاف ایک کارروائی کی، جس میں آلہ کار جہانزیب موقع پر ہلاک ہوگیا۔ تاہم دیگر کارندوں کے ساتھ مڈبھیڑ کے دوران دو سرمچار الطاف جمالدینی عرف قمبر اور زبیر مینگل عرف زگرین دشمن آلہ کاروں کے گھیرے میں آگئے، جہاں سرمچاروں نے عوامی نقصانات سے بچنے کے لیے خود کو حوالے کر دیا، مگر مکار آلہ کاروں نے پولیس کی سرپرستی میں دونوں سرمچاروں کو شہید کردیا۔ بعد ازاں قابض فوج کی ایماء پر اس واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

ہلاک آلہ کار جہانزیب بڑیچ نہ صرف قابض فوج کے مخبروں کے نیٹ ورک کا حصہ تھا بلکہ وہ نوشکی شہر اور گرد ونواح میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ عوامی شکایات پر سرمچاروں نے مذکورہ آلہ کار کے خلاف یہ کارروائی سرانجام دی۔

حواس باختہ قابض فوج نے ڈیتھ اسکواڈ کے ہمراہ مذکورہ دونوں شہداء کے گھروں پر بربریت کا آغاز کرتے ہوئے خواتین ودیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں کو نذرِ آتش کرکے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا۔ بی ایل اے کا انٹیلی جنس ونگ "زراب” اس واقعے میں ملوث تمام افراد کی مکمل نشاندہی کرچکا ہے اور ان پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، ان سرمچاروں کی شہادت میں ملوث تمام کارندوں اور موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو جلد عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

آخر میں ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی اپنے تمام شہید سرمچاروں الطاف جمالدینی عرف قمبر، زبیر مینگل عرف زگرین، عاصم راز عرف رژن، معراج عرف ماما دودا اور رحیم جان عرف زبیر کی عظیم قربانیوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء کا یہ مقدس خون ہماری جدوجہد کی سب سے بڑی امانت ہے، اور تنظیم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض افواج اور ان کے مقامی آلہ کاروں کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی قومی آزادی کے حصول تک ہماری جنگ پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عالمی یومِ طلبہ: ہم بلوچ طلبہ کی حقوق کے لیے ان کی غیر متزلزل جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ بساک

بدھ نومبر 18 , 2026
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) نے عالمی یومِ طلبہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں بلوچ طلبہ کی حقوق کے لیے ان کی غیر متزلزل جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ برادری کسی بھی قوم کا وہ متحرک طبقہ ہے جو معاشرے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ