
مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج آج دسویں روز بھی جاری رہا۔
احتجاج کے منتظمین کا کہا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دس روز گزرنے کے باوجود کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے تاحال کوئی سنجیدہ اور مؤثر ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ مسلسل اپنے جائز حقوق اور بنیادی مطالبات کے حل کے لیے پُرامن احتجاج کر رہے ہیں، لیکن انتظامیہ کی خاموشی تشویش ناک ہے۔
طلبہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اور مسائل کا عملی طور پر حل یقینی نہیں بنایا جاتا۔ طلبہ اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
