
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے گوہر آباد سے تین سگے بھائیوں کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 06 نومبر 2026، رات تقریباً 1:00 بجے، سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے کلی گوہر آباد میں چھاپہ مار کر نجیب ولد داؤد عمر 15 سال اور لیاقت ولد داؤد عمر 19 سال کو اپنے ہمراہ لے گئے۔
اس کے اگلے روز 07 نومبر 2026 رات 1:00 بجے، سی ٹی ڈی نے دوبارہ گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بڑے بھائی سلال ولد داؤد عمر 28 سال کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
اطلاعات کے مطابق سلال پیشے سے سرکاری ملازم ہے جبکہ اس کے دونوں چھوٹے بھائی طالبعلم ہیں۔
تینوں بھائیوں کے متعلق لواحقین کو حکام کی جانب سے تاحال کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔
ان کے خاندان کو کسی قسم کی جانکاری فراہم نہیں کی گئی ہے کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے، ان پر کیا الزام ہے اور وہ فورسز کی تحویل میں کس حال میں ہیں۔
اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ تینوں بھائیوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔