
بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے مرکزی کمانڈر، بلوچ اسٹوڈنڈٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کے سابقہ چئیرمین اور رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے یوم شہداء بلوچستان کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بلوچستان اور بلوچ قوم کی آزادی اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں اور املاک کی قربانی دینے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے غیر ملکی جارحیت پسندوں، قابضین اور نوآبادیاتی قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔
انہوں نے کہا کہ میں غیر ملکی قابضین کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان سے نکل جائیں۔ بلوچ قوم اس عزم پر قائم ہے کہ وہ نوآبادیاتی قوتوں کو بلوچستان پر حکمرانی کرنے اور اس کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
انہوں نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے شرکاء کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کی تلاش، ترقی یا سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ کسی قسم کے معاہدے نہ کریں۔ بصورتِ دیگر، انہیں اپنی سرمایہ کاری کے کسی بھی نقصان اور جان و مال کے ممکنہ نقصان کا خود ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔