مکران میڈیکل کالج کے طلباء کا احتجاج پانچویں روز بھی جاری

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مکران میڈیکل کالج کے طلبہ کا اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج آج پانچویں روز بھی جاری رہا۔ تاحال کالج انتظامیہ اور طلبہ کے درمیان مذاکرات نہیں ہو سکے، جبکہ طلبہ کے بنیادی مسائل بدستور حل طلب ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ ہر سال وائوا امتحانات میں طلبہ کو فیل کرکے ان کا تعلیمی سال ضائع کیا جاتا ہے، جس کے خلاف بارہا احتجاج اور کلاسز کا بائیکاٹ کیا گیا، لیکن اس کے باوجود آج تک مسائل کا مستقل حل نہیں نکالا جا سکا۔

طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر سنجیدہ اقدامات کرے، طلبہ کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں اور ان کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔

طلبہ کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے جائز مطالبات تسلیم کرکے مسائل حل نہیں کیے جاتے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات،مستونگ: پاکستانی فو ج پر حملے، متعدد اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کا خدشہ

بدھ نومبر 11 , 2026
بلوچستان کے ضلع قلات اور مستونگ میں پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فورسز کی گاڑیوں اور فوجی تنصیبات کو بھاری نقصان اور متعدد اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ضلع […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ